RICE RECIPES
KABLI PULAO
کابلی پلاؤ
:اجزاء:
· گاجر: دو عدد
· چینی: آدھا کپ
· اِلائچی پاؤڈر: ایک چائے کا چمچ
· کشمش: دس گرام
· کاجو: دس گرام
· بادام: دس گرام
· پانی: چار کپ
· مٹن: چھ سو گرام
· نمک: حسبِ ذائقہ
· پیازسلائس ،کیوب: دو عدد
· ثابت لہسن: چار دانے
|
· پستہ: دس گرام
· کھانے کا تیل: چار کھانے کے چمچ
· ثابت زیرہ: ایک کھانے کاچمچ
· سبز مرچ: چار عدد
· لہسن چوپ: ایک کھانے کاچمچ
· زیرہ پاؤڈر: ایک چائے کا چمچ
· دھنیا پاؤڈر: ایک چائے کاچمچ
· دہی: آدھا کپ
· مٹن یخنی: دو کپ
· چاول: سات سو گرام
· ثابت گرم مصالحہ: دس گرام
|
:ترکیب:
1. ایک پین میں پانی(تین کپ ) لیں اور اس میں مٹن ،نمک،پیاز کیوب
کٹنگ،ثابت لہسن اور ثابت گرم مصا لحہ ڈال کر گلنے تک پکا کر جھاگ اُتار لیں ۔
2. اب ایک پین میں پانی (ایک کپ )گاجر،چینی ،اِلائچی پاؤڈر ،کشمش،کاجو
،بادام ،پستہ ڈال کر دو سے تین منٹ پکا کر چھان لیں ۔
3. اب ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اس میں پیاز سلائس کٹنگ
(ڈیڑھ پیاز )ثابت زیرہ ،ثابت گرم مصالحہ اور سبز مرچ ڈال کر لائٹ براؤن کر لیں ۔
|
4. اب اس میں لہسن چوپ کیا ہوا ڈال کرتیار کیا ہوا چکن ڈ ال کر
اس میں نمک،زیرہ پاؤدڑ ،دھنیا پا ؤڈراوردہی ڈا ل کر پانچ منٹ بھونائی کر لیں۔
5. اب اس میں مٹن یخنی اور چاول ڈال کر تھوڑا پانی رہ جانے تک
پکا ئیں اور گارنش کر کے پندرہ سے بیس منٹ تک دم دیں ۔
6. آپکا مزیدار کابلی پُلاؤ تیار ہے ۔
|
Post a Comment
0 Comments