MEAT RECIPES
BALOCHI MUTTON SAJJI
بلوچی مٹن سجی
اجزاء
|
||||
· گرم مصالحہ: ایک چائے کا چمچ
|
· سرکہ: آدھا کپ
|
· بکرے کی ران : ڈیڑھ کلو
|
||
· لہسن آٹھ جوئے : باریک
کٹے ہوئے
|
· پیاز ایک عدد : باریک کٹی ہوئی
|
· کالی مرچ: ایک چائے کا چمچ
|
||
· نمک: حسب ذائقہ
· زعفران: ایک چٹکی
· سرسوں کا تیل: حسب ضرورت
|
· ادرک: ایک کھانے کا چمچ باریک کٹی ہوئی
· ثابت سفید زیرہ:
ایک چائے کا چمچ
|
· دہی:300گرام
· ہری مرچیں :چار عدد
· لال مرچ: ایک کھانے کا چمچ کٹی ہوئی
|
||
ترکیب
زعفران کو
سرکے میں بھگودیں۔ران پر چھری سے کٹ لگالیں۔اب اس پر نمک لگالیں۔پھر اس پر کالی
مرچ اور گرم مصالحہ لگاکر دو گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔ایک مکسنگ بال میں دہی ،کٹی
ہو ئی ادرک،کٹا ہوا لہسن،سرسوں کا تیل،کٹی ہوئی لال مرچ ،زیرہ اور زعفران سرکے
کے ساتھ ملا ہواشامل کرکے آمیزہ تیار کرلیں۔پھر اسے ران پر لگالیں اور ران کو
رات بھر کے لیے رکھ دیں۔اوون کو 180
ڈگری پر گرم کر یں۔بیکنگ ٹرے کو گریس کرلیں اور اسی پر ران کو رکھ لیں ساتھ ہی
پیاز اور ہری مرچیں رکھ کر اوون میں پکنے رکھ دیں۔جب اچھی طرح پک جائے تو اسے
سلاد اور چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔
|
Post a Comment
0 Comments