RICE RECIPES
BEEF NALLI BIRYANI RECIPE IN URDU
:اجزاء:
· بیف: آدھا کلو
· نلی: آدھا کلو
· ادرک لہسن پیسٹ: 1کھانے کا چمچ
· ہلدی: 1چائے کا چمچ
· پانی: 3-4کپ
· کھانے کا تیل: آدھا کپ
· پیاز: 2عدد
· ثابت مصالحہ: 1کھانے کا چمچ
· ٹماٹر: 2عدد
· لال مرچ پاؤڈر: 2کھانے کے چمچ
· ذیرہ: 1چائے کا چمچ
|
· دہی: 1چوتھائی چائے کا چمچ
· جائفل: 1چوتھائی چائے کا چمچ
· آلو بخارہ: 6-8
· ہری مرچیں: 2-3عدد
· گرم مصالحہ: آدھا چائے کا چمچ
· دھنیے کے پتے: 4-5کھانے کے چمچ
· تلا ہوا پیاز: 2-3کھانے کے چمچ
· چینی: 1-2چائے کے چمچ
· کیوڑا: 1چائے کا چمچ
· فوڈ کلر: 1-2چائے کے چمچ
· دھنیا پاؤڈر: 1کھانے کا چمچ
|
:ترکیب:
1. ایک پین میں بیف، نلی،
ادرک لہسن پیسٹ، ہلدی ، نمک اور پانی ڈال کر ابلنے دیں اور بیف 80فیصد پکنے تک پکائیں۔
2. اب بیف نکال لیں اور بیف
سٹاک دوبارہ استعمال کے لئے نکال کر سائیڈ پر رکھ دیں۔
3. پھر ایک پین میں کھانے
کا تیل گرم کر کے اس میں ثابت مصالحے اور ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر ایک منٹ کے لئے پکائیں۔اب
اس میں پیازڈال کر لائٹ براؤن ہونے تک پکائیں۔
4. پھر اس میں ٹماٹر، نمک،
لال مرچ پاؤڈر، ذیرہ ، دھنیا پاؤڈر، ہلدی اور ہری مرچیں ڈال کر 2منٹ کے لئے پکائیں۔اب
اس میں بیف ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
5. پھر اس میں دہی، جائفل،
چینی اور آلو بخارہ ڈال کر آئل علیحدہ ہونے تک پکائیں۔
6. اب اس میں نلی، سٹاک ڈال
کر بیف گلنے تک پکائیں ۔
7. پھر نلی نکال کر سائیڈ
پر رکھ دیں۔اب اس میں سے آدھی گریوی نکال لیں۔پھرآدھے ابلے ہوئے چاول ڈالیں۔پھر اس
پر تھوڑا دھنیا چھڑکیں ۔اب آدھی بچی ہوئی گریوی ڈالیں۔پھر آدھے بچے ہوئے چاول ، چوپڈ
دھنیا، تلا ہوا پیاز، کیوڑا واٹر، فوڈ کلر اور نلی ڈال کر ڈھکن سے ڈھانپ کر درمیانی
ہلکی آنچ پر 12-15منٹ کے لئے پکائیں۔
8. آپ کی بیف نلی بریانی تیار ہے۔
Post a Comment
0 Comments