BAR BQ & FAST FOOD
DONER TURKISH KABAB RECIPE IN URDU
:اجزاء:
کباب بنانے کے
اجزاء:
· بیف سٹیک: 1کلو
· پیٹا بریڈ: 2عدد
· سویا ساس: 1تہائی کپ
· بالسامک سرکہ: 1تہائی کپ
· زیتون کا تیل: 1چوتھائی کپ
· ووسٹر شائر ساس: 1چوتھائی کپ
· لہسن: 1کھانے کا چمچ
· کالی مرچ: 1چائے کا چمچ
· نمک: آدھا چائے کا چمچ
· کٹی لال مرچ: 1چائے کا چمچ
· اٹالین سیزننگ: 2کھانے کے چمچ
· شہد: 1کھانے کا چمچ
· کھانے کا تیل: 2کھانے کے چمچ
یوگرٹ گارلِک ساس کے
اجزاء:
· دہی: 1کپ
· کٹا ہوا لہسن: آدھا چائے کا چمچ
· سفید مرچ: آدھا چائے کا چمچ
· نمک: حسبِ ذائقہ
· لیموں کا رس: 1کھانے کا چمچ
· خشک پودینہ: 1چائے کا چمچ
· تاہینی ساس: 1کھانے کا چمچ
|
چلی ساس کے اجزاء:
· چوپڈ ٹماٹر: 4-5عدد
· پیاز: 1عدد
· ثابت لال مرچیں: 4-5عدد
· لہسن: کی جویں 2عدد
· سیب کا سرکہ: 1کھانے کا چمچ
· چینی: آدھا چائے کا چمچ
· نمک: حسبِ ذائقہ
· کالی مرچ: آدھا چائے کا چمچ
· کیچپ: 2کھانے کے چمچ
سلادکے اجزاء:
· باریک کٹی ہوئی بند گوبھی: حسبِ ضرورت
· باریک کٹا ہوا سلاد پتا: حسبِ ضرورت
· کٹا ہوا سرخ پیاز: حسبِ ضرورت
· کٹا ہوا کھیرا: حسبِ ضرورت
· لیموں کا رس: 1چوتھائی کپ
|
:ترکیب:
اسٹیک بنانےکاطریقہ:
·
ایک باؤل میں سویا ساس، بالسامک سرکہ، زیتون کا تیل، بیف سٹیک، ووسٹر شائر ساس،
لہسن، کالی مرچ، نمک، کٹی لال مرچ، اٹالین سیزننگ اور شہد ڈا ل کر تمام اجزا ڈال
کر اچھی طرح مکس کرکے ایک سے دو گھنٹے کے لئے میرینیٹ کر لیں۔
·
اب ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے اس میں بیف سٹیک ڈال کر بارہ سے پندرہ
منٹ تک پکائیں یا جب تک آدھے پک جائیں۔
· پھر دس سے بیس منٹ کے لئے ٹھنڈا ہونے دیں اور چھوٹے سلائس
میں کاٹ کر چار سے پانچ منٹ اور پکا کر سائیڈ پر رکھ دیں۔
یوگرٹ ساس بنانے کا طریقہ:
·
ایک باؤل میں دہی، لہسن، سفید مرچ، نمک، لیموں کا رس، پودینہ اور تاہینی ڈال
کر تمام اجزا اچھی طرح مکس کرکے سائیڈ پر رکھ دیں۔
|
چلی ساس بنانے کا طریقہ:
· ایک چوپر میں ٹماٹر، پیاز، سرخ مرچیں، لہسن، چینی، نمک، کالی
مرچ اور کیچپ ڈال کر تمام اجزا اچھی طرح بلینڈ کر لیں اور پیسٹ بنا لیں۔
سلاد تیار کرنے کا طریقہ:
· ایک باؤل میں بند گوبھی، سلاد، سرخ پیاز، کھیرا اور لیموں
کا رس ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے سائیڈ پر رکھ دیں۔
بنانے کا طریقہ:
·
پیٹا بریڈ کو درمیان سے کاٹ لیں اور اس کو بیف سٹرِپس، سبزیوں اور یوگرٹ ساس
کے ساتھ بھر دیں۔
·
اور چِلی ساس کے ساتھ پیش کریں۔
|
Post a Comment
0 Comments