MEAT RECIPES
ACHAR GOSHT
اچار گوشت
اجزاء
|
||||
· کڑی پتے: چند عدد
|
· لیموں: چار عد
|
· بکرے کا گوشت : آدھا کلو
|
||
· لہسن آٹھ جوئے : باریک کٹے ہوئے
|
· پیاز تین عدد : باریک کٹی ہوئی
|
· ثابت لال مرچیں :
دس عدد
|
||
· نمک: حسب ذائقہ
· ہلدی: ایک چائے کا چمچ پسی ہوئی
· کلونجی : ایک چائے کا چمچ
· ثابت سونف: ایک چائے کا چمچ
|
· ادرک: ایک کھانے کا چمچ باریک کٹی ہوئی
· ثابت سفید زیرہ:
ایک چائے کا چمچ
· رائی: ایک چائے کا چمچ
· سونف: ایک چائے کا چمچ |
· دہی: آدھی پیالی پھینٹی ہوئی
· تیل : ایک پیالی مرچوں کے لیے
· بڑی ہری مرچیں چھ عدد
|
||
· املی کا گودھا: دو کھانے کا چمچ
|
· ثابت دھنیا: ایک کھانے کا چمچ
|
|||
ترکیب
دیگچی میں
تیل گرم کر کے پیاز تلیں اور کاغذ پر نکال کر خستہ کرلیں۔اسی دیگچی میں
گوشت،ہلدی اور نمک ڈال کر پانی خشک کرلیں۔اس میں لہسن ،ادرک،دھنیا،سونف اور ایک
پیالی گرم پانی ڈال کر گوشت گلنے تک
پکائیں۔اس میں ثابت لال مرچ اور دہی ڈال کر تھوڑی دیربھوننے کے بعد لیموں نچوڑ
لیں۔زیرہ،سونف،رائی اور دھنیا توے پربھون کر پیس لیں ۔اس میں نمک اور املی کا
گودھا ملائیں اور ہری مرچوں میں بھر لیں۔مصالحی بھری ہری مرچوں کو تِل کر
دیگچی میں ڈالیں۔کڑی پتے اور کلونجی ڈال کر دم کے لیے رکھ دیں۔
|
Post a Comment
0 Comments